تندوری چکن بریانی 👨‍🍳🍴🍲

اجزا
چکن آدھا کلو
دہی ایک پاؤ
بڑا پیاز ( سلائس) ایک عدد
ٹماٹر ( سلائس) دو عدد
ہری مرچ (لمبائی میں دو) چار عدد
ہرا دھنیا،پودینہ چوتھائی گٹھی
گھی آدھا کپ
آلو بخارہ 100 گرام
چاول 300 گرام
لال مرچ پاؤڈر ایک کھانے کا چمچ
ہلدی پاؤڈر ایک کھانے کا چمچ
گرم مصالحہ پاؤڈر ایک کھانے کا چمچ
ادرک،لہسن پیسٹ دوکھانے کے چمچ
زردہ رنگ آدھا چائے کا چمچ
جائفل جاوتری پاؤڈر آدھا چائے کا چمچ
چھوٹی بڑی الائچی کا پاؤڈر آدھا چائے کا چمچ
ثابت گرم مصالحہ حسبٍٍٍِِِ ضرورت
بادیان کے پھول دو عدد
کیوڑہ دوکھانے کے چمچ
نمک حسب ذائقہ

ترکیب👨‍🍳

چکن کو کٹ لگائیں اور اسے ایک کھانے کا چمچ ادرک،لہسن پیسٹ،لال مرچ پاؤڈر،ہلدی پاؤڈر،گرم مصالحہ پاؤڈر،نمک اور آدھا پاؤ دہی کے ساتھ میری نیٹ کریں۔

اوون کو 180ڈگری پر پری ہیٹ کرلیں۔
چاولوں کو آدھا گھنٹے کے لیے پانی میں بھگو دیںِ
بیکنگ ٹرے کو چکنا کرلیں اور اس پر چکن رکھ کے اوون میں دس سے پندرہ منٹ رکھ دیں۔

کیوڑہ میں زردہ رنگ مکس کرلیں۔
(گریوی بنانے کیلئے)پین میں گھی (دوکھانے کے چمچ گھی بچا لیں)گرم کرکے اس میں پیاز،ثابت گرم مصالحہ اور بادیانہ پھول ڈال کے ہلکی آنچ پر پکائیں، جب پیاز گولڈن ہو جائے تو ایک کھانے کا چمچ ادرک،لہسن پیسٹ شامل کرکے مکس کریں کہ کچا پن دور ہوجائے۔

اب باقی آدھا پاؤ دہی اور ہری مرچیں شامل کرے پکائیں، جب دہی کا پانی خشک ہو جائے تو آلو بخارہ، ٹماٹر، دو چائے کے چمچ کیوڑہ مکسچر، آدھا ہرا دھنیا پودینہ، نمک اور آدھا کپ پانی ڈال کے دو منٹ پکا لیں اور چولہا بند کر دیں۔ گریوی تیار ہے۔

اس گریوی کے اوپر چوتھائی چائے کا چمچ جائفل جاوتری، پاؤڈر چوتھائی چائے کا چمچ چھوٹی بڑی الائچی کا پاؤڈر اور باقی ہرا دھنیا پودینہ ڈال دیں۔ اب اس کے اوپر اوون کی تندوری چکن رکھ دیں۔
چاولوں کو نمک ڈال کے پانی میں اْبال لیں۔

جب پانی کو اْبال آنے لگے تو چاولوں کا تیسرا حصہ چھلنی سے نکال کے گریوی کے اوپر ڈال دیں۔(یہ کچے چاول گریوی کے پانی سے دم میں پکیں گے)۔ جب باقی چاولوں میں چار کنی رہ جائے تو چھلنی سے پانی چھان کے ان کو پہلے والے چاولوں کے اوپر ڈال دیں۔

اب چاولوں کے اوپر باقی چوتھائی چائے کا چمچ جائفل جاوتری پاؤڈر۔ چوتھائی

 چائے کا چمچ چھوٹی بڑی الائچی کا پاؤڈر، ایک سے ڈیرھ چائے کے چمچ کیوڑہ

 مکسچر، دوکھانے کے چمچ گھی شامل کرکے اسے دس سے بارہ منٹ دم پر رکھ

 دیں۔ تیار ہونے پر نکال کے مزے دار تندوری چکن بریانی پیش کریں۔

نوٹ) نمک تین حصوں میں ڈالنا ہے اٍس لئے احتیاط سے ڈالیں۔)

جب بریانی دم پر رکھیں تب آنچ تیز رکھیں اور دو منٹ بعد ہلکی دم والی کر دیں۔ 🍴