ریشمی کباب


اجزا
چکن کا قیمہ ___ آدھا کلو
گھی ___ دو کھانے کے چمچ
(بادام __ دو کھانے کے چمچ ﴿پسے ہوئے
کوکونٹ ملک پاؤڈر __ ایک کھانے کا چمچ
گرم مصالحہ ___ ایک چائے کا چمچ
زیرہ ___ ایک چائے کا چمچ
نمک __ ایک چائے کا چمچ
(لال مرچ __ ایک چائے کا چمچ ﴿کٹی ہوئی
سفید زیرہ  ____آدھا چائے کا چمچ
(دھنیا ایک ___چائے کا چمچ ﴿کٹا ہوا
(ہری مرچ ___ دو چائے کے چمچ ﴿پسی ہوئی
ادرک لہسن ____ کا پیسٹ ایک کھانے کا چمچ
کریم __ دو کھانے کا چمچ
تركيب
چکن کے قیمے کو گھی، بادام، کوکونٹ ملک پاؤڈر، گرم مصالحہ، زیرہ، نمک، لال مرچ، سفید زیرہ، دھنیا، ہری مرچ، ادرک لہسن کے پیسٹ اور کریم کے ساتھ میری نیٹ کر لیں۔
اب اسے اچھی طرح مکس کریں اور کباب کی شکل دے کر اسکیورز پر لگائیں پھر باربی کیو کر لیں۔

پنجابی یخنی پلاؤ بھی ضرور بنائیں شیف ذاکر کی آسان ترکیب سے🍲


اجزا

(چاول تین سو گرام (بھیگے ہوئے
(گوشت آدھا کلو ﴿لیگ پیس
پیاز دو عدد
گھی ایک پیالی
(سونف ایک کھانے کا چمچ ﴿ثابت
(دھنیا ایک کھانے کا چمچ ﴿ثابت
سونٹھ ایک درمیانہ ٹکڑا
بڑی الائچی چار سے پانچ عدد
تیز پتے دو عدد
لونگ ایک چائے کا چمچ
دار چینی دو ٹکڑے
(ہری مرچ چار سے پانچ عدد (درمیان سے کٹی ہوئی
نمک حسب ذائقہ
دہی آدھا پاؤ
چکن کی یخنی سوا سے ڈیڑھ گلاس
آلو بخارے ایک سو گرام
(ٹماٹر دو عدد ﴿کیوبز کیے ہوئے
ململ کا کپڑا ایک ٹکڑا

ترکیب
پہلے پیاز کو باریک سلائس کرکے گھی کے ساتھ پکنے کے لیے چھوڑ دیں۔

ململ کے کپڑے میں سونف، دھنیا اور سونٹھ باندھ کر پیاز کے ساتھ شامل کر دیں۔
جیسے جیسے پیاز پکتی جائے اس میں بڑی الائچی، تیز پتے، لونگ اور دار چینی شامل کر دیں۔
جب پیاز تھوڑی گولڈن ہونے لگے تو اس میں ابلا ہوا گوشت بھی شامل کرکے اتنا بھونیں کہ گوشت پر اچھا سا رنگ آجائے۔
پھر ہری مرچ، نمک، دہی اور یخنی شامل کر دیں۔
جب یخنی پکنا شروع ہو جائے تو اس میں آلو بخارے، ٹماٹر اور چاول شامل کر دیں۔
جب چاولوں میں کنی بننے کا عمل شروع ہو جائے تو چیک کر لیں کہ یخنی میں ببلز ہیں، ورنہ تھوڑا سا یخنی کا اضافہ اور کر دیں۔
اب اسے مکس کرکے آٹھ سے دس منٹ کا دَم دے دیں۔
مزیدار پنجابی یخنی پلاؤ تیار ہے۔ 🍲😋




اسپیشل مٹن نلی پلاؤ ریسپی
اجزاء:
مٹن نلی کے سا تھ 700گرام
چاول 700گرام
پیاز 1اور آدھا کپ
چوپڈ ٹماٹر 1چوتھائی کپ
دہی آدھا کپ
لہسن کی جویں 6عدد
ثابت مصالحے 1کھانے کا چمچ
نمک حسبِ ذائقہ
لال مرچ پاؤڈر 1کھانے کا چمچ
چوپڈ سبز مرچیں 4عدد
ذیرہ پاؤڈر 1کھانے کا چمچ
دھنیا پاؤڈر 1کھانے کا چمچ
ادرک لہسن پیسٹ 1کھانے کا چمچ
کھانے کا تیل آدھا کپ
گرم مصالحہ پاؤڈر 1کھانے کا چمچ
دھنیا پاؤڈر 2کھا نے کے چمچ
چوپڈ پودینہ 2کھانے کے چمچ

ترکیب:
ایک پین میں چھ کپ پانی اور مٹن ڈال کر ابال لیں اور جھاگ اتار دیں۔
اب اس میں نمک، آدھا کپ پیاز اور لہسن کی جویں ڈال کر گلنے تک پکائیں۔
پھر مٹن اور یخنی کو الگ کر لیں بعد میں استعمال کے لئے۔
اب ایک دوسرے پین میں کھانے کا تیل گرم کر کے اس میں اس میں ایک کپ پیاز، ثابت مصالحے اور ادرک لہسن پیسٹ ڈال کر براؤن ہونے تک پکائیں۔

پھر اس میں مٹن نمک، ذیرہ پاؤڈر، دھنیا پاؤڈر اور لال مرچ پاؤڈر ڈالیں۔
اب اس میں سبز مرچیں، ٹماٹر، دہی، دھنیے کے پتے پودینے کے پتے اور یخنی ڈال کرسات منٹ تک پکائیں۔
پھر بھگوئے ہوئے چاول ڈال کر درمیانی آنچ پر پکائیں۔
جب پانی خشک ہوجائے تو اس میں گرم مصالحہ پاؤڈر ڈال کر ڈھکن سے ڈھانپ کر بارہ سے پندرہ منٹ کے لئے دم پر رکھ دیں۔
مزیدار بریانی تیار ہے۔