*"مومن کبھی مایوس نہیں ہوتا، کیونکہ "مایوسی کفر ہے"۔*
مومن کبھی مایوس نہیں ہوسکتا ہے۔
کیونکہ ارشادِ باری تعالیٰ ہے :
*(ان مع العسر یسرا)*
بےشک ہر مشکل کیساتھ آسانی ہے"۔🥀
مومن کو مایوسی زیب نہیں دیتی۔ کیونکہ ہماری تعلیم یہ ہے کہ
*(لا یکلف اللہ نفس الا وسعھا)*
"اللّٰہ پاک کسی نفس پہ اس کی جان سے زیادہ بوجھ نہیں ڈالتے"۔🥀
مومن مایوسی کو اپنے پاس نہیں آنے دیتا۔ کیونکہ ہمیں سکھایا گیا ہے کہ
*"(لا تحزن ان اللہ معنا)"*
"غم نہ کر اللّٰہ ہمارے ساتھ ہے" 🥀
مومن مایوس نہیں ہوتا۔ کیونکہ قرآن پاک گواہی دیتا ہے کہ
*(و ما کان ربک نسیا)*
"اور تیرا رب بھولنے والا نہیں"۔🥀
مومن مایوس نہیں ہوسکتا۔
کیونکہ ارشادِ باری تعالیٰ ہے کہ
*(ان ربی لسمیع الدعاء)*
"بے شک میرا رب دعا سننے والا ہے"۔ 🥀
مومن مایوس نہیں ہوتا۔
کیونکہ رب کائنات خود فرماتا ہے
*(لا تقنطو من رحمت اللّٰہ)*
"خدا کی رحمت سے ناامید نہ ہوں"۔🥀
مومن خدا پہ یقین رکھتا ہے۔
کیونکہ
*(نصر من اللّٰہ و فتح قریب)*
"خدا کی طرف سے مدد اور فتح عنقریب ہوگی"۔🥀
جب یہ سب ہمیں قرآن میں سکھایا گیا ہے تو کیا ہمیں اللہ کی رحمت سے مایوس ہونا چاہیئے؟؟؟
┄┅════❁💝❁════┅┄
0 Comments
don'"t use spam comments