پوٹیٹو پفس

تيارى كا وقت : 15 منٹ
پكانے كا وقت : 25-20 منٹ

اجزا
آلو آدھا کپ (اُبلے اور کُچلے) (Potato ½ cup boiled and mashed)
انڈے دو عدد (Eggs 2)
پانی آدھا کپ (Water ½ cup)
مکھن آدھا کھانے کا چمچ (Butter ½ tbsp)
میدہ آدھا کپ (All purpose flour ½ cup)
نمک آدھا چائے کا چمچ (Salt ½ tsp)
کالی مرچ آدھا کھانے کا چمچ (کُٹی ہوئی) (Black pepper ½ tsp crushed)
لال مرچ آدھا کھانے کا چمچ (کُٹی ہوئی) (Red pepper ½ tsp crushed)
ہرا دھنیا دو کھانے کے چمچ (کٹا ہوا) (Coriander leaves 2 tbsp chopped)
تیل تلنے کےلئے (Oil for frying)

تركيب
ایک سوس پین میں آدھا کپ پانی اور مکھن ڈال کر ابال آنے تک پکائیں
اس میں میدہ ڈالیں اور اچھی طرح مکس کرہں
اس کے بعد اسے چولہے سے اتار لیں۔
اس میں ابلے اور کچلے الو،نمک،کٹی کالی مرچ،کٹی لال مرچ اور کٹا ہرا دھنیا ڈال کر مکس کریں۔
اس کے بعد ایک ایک کر کے دو عدد انڈےشامل کریں اور اچھی طرح بیٹ کرتے رہیں۔
آخر میں تیل گرم کر کے پف بنا لیں اور چٹنی کے ساتھ سرو کریں۔